پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر مکمل پابندی عائد ، کمالیہ شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں بینرز آویزاں کر دیے گئے

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

کمالیہ۔ 02 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں کمالیہ شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں بینرز آویزاں کر دیے گئے شہریوں میں آگاہی مہم شروع کی گئی ہے ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر مکمل پابندی لگائی جا رہی ہے حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ پلاسٹک سے پاک پنجاب و پاکستان۔ پلاسٹک کا استعمال نہ صرف انسانیت بلکہ زمین کے لیے بھی نہایت خطرناک ہے۔

اس سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ کمالیہ نے تاجروں کی مدد سے شہر کی مختلف مارکیٹس اور اہم شہراہوں پر پینا فلیکسز آویزاں کر دیے ہیں جن پر پلاسٹک کے خطرات سے متعلق تحریریں درج ہے، کمالیہ کی تاجر برادری نے یقین دلایا ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پانچ جون کے بعد شاپنگ بیگ کا استعمال ہرگز نہیں کریں گے۔

اس سلسلہ میں شہریوں کو بھی آگاہی دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے ساتھ گھر سے تھیلا لائیں جس میں روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء خرید کر لے جا سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More