او ای سی ہنر مند کارکنوں کے لیے جاپانی زبان کا کورس شروع کر ر ہی ہے

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے ہنر مند کارکنوں کے لیے جاپان میں ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے ایک مختصر جاپانی زبان کا کورس شروع کر رہی ہے کیونکہ جاپان میں کام کرنے کے خواہشمند ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے جاپانی زبان کی بنیادی معلومات ضروری ہیں۔

او ای سی حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ او ای سی افرادی قوت کو فروغ دینے والے ادارہ کے طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے تاکہ بھاری ترسیلات زر پیدا کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں جاپانی زبان کے کورس کے لیے درخواست دینے کے لیے اہل امیدوار سے درخواست طلب کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست دہندہ کیلئے کم از کم تعلیم مڈل، 18-39 عمر کی حد اور متعلقہ شعبے کے لیے ایک سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔کورس کی فیس 10000 روپے ناقابل واپسی ہو اور کورس کا دورانیہ تقریباً تین ماہ ہو گا ۔ کورس کے دوران صبح اور شام کے دو سیشنز کے دوران جاپانی زبان سکھائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More