اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پرائمری اسکولوں کے 100 کلاس رومز میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن (ای سی ای) مراکز قائم کر رہی ہے تاکہ ابتدائی بچپن کی تعلیم کی سہولیات میں اضافہ کیا جاسکے اور چھوٹے بچوں کے لئے معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جاسکے۔اس منصوبے کا مقصد اہم ابتدائی سالوں پر توجہ مرکوز کرکے زندگی بھر سیکھنے کے لئے ایک بنیاد فراہم کرنا ، بنیادی سیکھنے اور مہارتوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جی۔4 اور ایس ڈی جی ۔ 5) کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بچہ رسمی تعلیم کے لئے اچھی طرح سے تیارہے۔ ابتدائی طور پر ، پچاس شہری اور پچاس دیہی علاقوں کو مناسب فرنیچر اور مواد کے ساتھ ای سی ای مراکز میں 100 کلاس رومز کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور تربیت یافتہ مونٹیسوری اساتذہ اور معاون عملہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ نتیجتا اس منصوبے سے تعلیمی انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اس اقدام سے جسمانی، فکری، جذباتی، سماجی اور اخلاقی ترقی سمیت مجموعی ترقی کو فروغ دینا ہے، جس سے اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے، حاضری کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے کا مقصد سالانہ 6 ہزار طالب علموں کو داخلہ دینا ہے، اس طرح ابتدائی بچپن کی تعلیم کے اندراج کے تناسب کو بہتر اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرکے صنفی مساوات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اقتصادی طور پر ، اس منصوبہ سے تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں سمیت 300 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور ایک ہنرمند اور تعلیم یافتہ افرادی قوت کی تیاری میں مدد ملے گی۔ای سی ای کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 5 ای سی ای کمروں ، ایک سرگرمی روم اور10 شہری مراکز میں ایک پلے ایریا کے ساتھ کنڈرگارٹن کے ڈھانچے کے ساتھ کل100 ای سی ای کلاس رومز قائم کئے جائیں گے اور دیہی اسکولوں میں 50 موجودہ کلاس روموں کو ای سی ای مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس اہتمام میں خصوصی مونٹیسوری اساتذہ (پی پی ایس۔ 05)، مونٹیسوری ٹیچر / اسسٹنٹ (پی پی ایس۔ 4) اور سپورٹ اسٹاف (ایاس، پی پی ایس۔ 01) شامل ہیں، جنہیں ایجوکیشن سروس پرووائیڈرز (ای ایس پی) یا ایف ڈی ای کے ذریعے شاملکیا گیا ہے۔ابتدائی برسوں کی تعلیم سیکھنے کے تصورات کے حصول، مہارتوں اور رویوں کو فروغ دینے اور پوشیدہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، زندگی بھر سیکھنے کی بنیاد رکھنے میں ایک اہم اور تعمیری کردار ادا کرتا ہے۔ یہ عمر تیزی سے جسمانی، فکری، جذباتی، معاشرتی اور اخلاقی تبدیلیاں رونما ہونے کی عمر ہوتیہے، معیاری ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم ذمہ دار شہریوں کے طور پر بچوں کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے، اور بلوغت کی عمرکے مستقبل کو سنوارنے میں مثبت طور پر نمایاں مدد ملتیہے۔ابتدائی بچپن کی تعلیم (ای سی ای) سے افراد، تعلیمی نظام اور مجموعی طور پر معاشرے کو فائدہ پہنچتاہے۔ای سی ای علمی صلاحیتوں، مواصلاتی صلاحیتوں، تخلیقی صلاحیتوں، مسائل کو حل کرنے اور سماجی مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے جو بعد کیکلاسوں میں بہتر سیکھنے کے عمل کے لئے بنیادت فراہم کرتی ہے ۔ پرائمری اسکول میں داخلہ لینے سے پہلے ای سی ای حاصل کرنے والے بچوں میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم ہوتی ہے، حاضری میں بہتری اور اعلی تعلیمی سطحوں کی جانب بڑھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔