نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ٹیلیفون پر رابطہ ، ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو فوری بازیاب کرانےپر مبارکباد

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی ٹیم کو ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو فوری بازیاب کرانےپر مبارکباد دی ۔

دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ان کی ٹیم کو ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو فوری بازیاب کرانےپر مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ان کی ٹیم کی طرف سے فوری طور پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعےمسئلےکو حل کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور سفارتی برادری کے مسائل کو مستقبل میں بھی فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More