وزیرِاعظم محمدشہبازشریف کی پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنےوالی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کےرینک پرترقی پانے پرخصوصی مبارکباد

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

لاہور۔1جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون برگیڈئیر ہیں، مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

وزیرِاعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ برگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More