وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے سیاحوں کومناسک حج میں شرکت کی اجازت نہیں، ایسے سیاح 15ذیقعدہ سے 15 ذی الحجہ تک حرم میں داخل نہ ہوں، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی نے واضح کیا ہے کہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے سیاحوں کومناسک حج میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے لہذا وزٹ ویزہ کے حامل افراد کو مشورہ ہے کہ وہ 15ذیقعدہ سے 15 ذی الحجہ کے درمیان مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حرم میں جانے سے گریز کریں۔

سعودی پریس ایجنسی(ایس پی اے)کے مطابق ڈائریکٹوریٹ حج نے بتایا کہ 20 ہزار سے زائد وزٹ ویزا ہولڈرز مکہ مکرمہ میں رہ کر حج قوانین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت کے قوانین اور احکامات کے مطابق سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی ڈائریکٹوریٹ حج نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد حج ویزے پر آنے والے عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ محفوظ اور پرامن ماحول میں اپنے مناسک ادا کرسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More