شبمن گل کون ہے؟؟ بھارتی اداکارہ آپے سے باہر

سچ ٹی وی  |  Jun 01, 2024

کرکٹر شبمن گل سے شادی کی افواہوں نے بھارتی اداکارہ کو مشکل میں ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ردھیما پنڈت نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ صبح سے مجھے مبارک باد کے پیغامات آ رہے ہیں اور میں کرکٹر شبمن گل سے شادی کی افواہوں کی تردید کر کر کے تھک چکی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھ سے میڈیا اور صحافیوں نے جتنا زیادہ رابطہ اس دوران کیا پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

میں بتانا چاہتی ہوں کہ شبمن گل سے میری شادی کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ میں ذاتی طور پر شبمن گل کو جانتی تک نہیں۔

ردھیما پنڈت نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سنگل ہوں تاہم ہوسکتا ہے شبمن گل سے شادی کی جعلی خبروں کے بعد اب کوئی مجھے سے شادی کے لیے رابطہ نہ کرے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More