گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

لاہور۔1جون (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک سعودی تعلقات اور سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستانی حکومت اور عوام کا محبت اور عقیدت اس کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب کا بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھانی چاہئے۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تعمیروترقی میں پاکستانی افرادی قوت کا کردار قابل تعریف ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More