عظمی بخاری کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

لاہور۔1جون (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں ارشاد عارف کو صدر اور اعجاز الحق جنرل سیکرٹری سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت آج بھی ملکی میڈیا انڈسٹری میں بنیادی اور مرکزی رول ادا کررہی ہے،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی اخبارات کی اہمیت کم نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ میڈیا انڈسٹری کی بحالی، خوشحالی اور آزادی کیلئے کام کیا ہے،ہماری لیڈرشپ میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More