ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے ماہ مئی 2024 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 01 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے ماہ مئی 2024 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈیرہ انجینئر فصیح اللہ کی سربراہی میں ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے کل 777 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے سروسز مہیا کیں۔

ریسکیو 1122 ڈیرہ کو 2024 کے پانچویں مہینے کے دوران مجموعی طور پر 62092 فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 46303 غیر ضروری اور فیک کالز اور 15012 معلوماتی و ادھوری فون کالز شامل تھیں،ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ماہ مئی 2024 کے دوران ریسکیو 1122 ڈیرہ نے 554 میڈیکل، 149 روڈ ٹریفک حادثات، 35 آگ لگنے 19 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے،

ڈوبنے کے 4 واقعات، 1عمارت منہدم ہونے، 1 دھماکہ اور ریکوری و دیگر 14 واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 752 مریضوں کو باحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی،اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ڈیرہ نے ماہ مئی 2024 میں انٹرا ہاسپٹل ریفرل سروسز کے ذریعہ سے کل 77ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے 72 مریضوں کو اندرون ضلع،ضلع بھر کی

مختلف تحصیل کے ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کیا جبکہ 5واقعات میں ڈی ایچ کیو ڈیرہ سے ملتان، پشاور اور اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ اس دوران کل 80مریض ریسکیو 1122 ریفرل سروس سے مستفید ہوئے،ماہ مئی کے دوران ریسکیو1122 ڈیرہ کا اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More