چھ ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

سرگودھا ۔1جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال پولیس نے دومنشیات فروشوں اور ایک ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے منشیات و ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ہے۔

ملزم ارسلان سے 560گرام چرس ،وسیم سے 20لیٹر شراببرآمد اور ملزم ناصر سے پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اسی طرح تھانہ لکسیاں پولیس نے ملزم سرفراز سے چرس،ثمر سے رائفل 12بور اورصدام سے پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More