شدید گرمی کے باوجود 1344 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،ترجمان آئیسکو

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):شدید گرمی کے باوجود 1344 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور انفرادی شکایات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپلینٹ سٹاف فالٹز کو بروقت کلیئر کر کے بجلی بحالی کے لئے مکمل طور پر الرٹ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ دفاتر کو اضافی میٹرز، ٹرانسفارمرز ،کیبلز اور ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے ۔صارفین کمپلنٹ پر آنے والے ائیسکو کے کمپلینٹ سٹاف سے تعاون کریں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ ہیٹ ویوو کے پیش نظر تمام منظور شدہ ترقیاتی اور مینٹیننس شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ شکایات کے ازالے کے لئے کمپلنٹ دفتر پلپ لائن نمبر 118 ایس ایم نمبر 8118 مکمل فعال ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More