افغانستان میں کشتی ڈوب گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jun 01, 2024

افغانستان میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے ، 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ قریشی بدلون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ہفتے کی صبح 7 بجے مشرقی ننگرہار کے ضلع مومند درہ کے باسول علاقے میں دریا میں ایک کشتی ڈوب گئی، جس میں خواتین اور بچے سوار تھے۔

جبوتی کشتی حادثہ ، سمندر سے مزید لاشیں برآمد ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی

قریشی بدلون کے مطابق پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کو تلاش کرنے کے لیے کوششیں جا ری ہیں۔ حادثے کی وجوہات کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق علاقے کے رہائشی خراب حالت میں کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے اکثر دریا عبور کرتے ہیں، جبکہ قریب میں کوئی پل نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More