پشاور، جعلی و غیر معیاری ادویات کیخلاف کارروائیاں، ساڑھے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ طور پر جعلی ادویات برآمد

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

پشاور۔ 01 جون (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز اور ایف آئی اے کی جعلی و غیر معیاری ادویات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ان کاروائیوں میں کروڑوں مالیت کی جعلی و غیر معیاری ادوایات برآمد کر کے تجزیہ کیلئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ارسال کر دیا گیا ہے. ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ڈرگز ڈاکٹر عباس نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگز فارمیسی سروسز نے ایف آئی اے کیساتھ ملکر جعلی ادوایات کیخلاف چار کاروائیاں عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ گلبہار سے افغانستان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری و جعلی ادویات سپلائی کرنے والا گروہ خفیہ معلومات کی بنا پر نہ صرف بے نقاب ہوا بلکہ اسی معلومات کی بنا پر انم صنم چوک سے جعلی ادویات کے کاٹن سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا بھی گیا۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے سپلائیرز کی گرفتاری اور رنگ روڈ پر واقع گودام کا سراغ لگایا گیا اور گودام پر چھاپے سے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ طور پر جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔

ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر عباس نے کہا کہ گودام پر چھاپے کے دوران فراہم کی جانیوالی معلومات کی بنیاد پر رجڑ چارسدہ میں بھی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی اے کے ہمراہ رجڑ میں واقع معرفت شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں گھر کے اندر فیکٹری پائی گئی جس میں ہر کمپنی کی جعلی ادویات بنائی جارہی تھیں، گھر میں بنی فیکٹری سے پچاس لاکھ مالیت کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ معرفت شاہ کے نام پر بنی فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ڈرگ ایکٹ کے تحت متعلقہ شخص کیخلاف کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More