شیخوپورہ،دودھ والی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ،دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

شیخوپورہ۔یکم جون (اے پی پی):شیخوپورہ میں لال پلی سٹاپ شرقپور دودھ والی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئے۔ 1122 کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق ایک شخص کی شناخت ممتاز ولد یعقوب 56 سال جبکہ دوسرے کی شناخت عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More