اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینئر صحافی بہزاد سلیمی کے چھوٹے بھائی پر حملہ کی مذمت

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی و سابق صدر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) بہزاد سلیمی کے چھوٹے بھائی فواد سلیمی پرسانگلہ ہل میں ہونے والے قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کے فواد سلیمی حملہ میں محفوظ رہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے ہفتہ کو جاری مذمتی بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بہزاد سلیمی اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب کو واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ۔اسپیکر نے آئی جی پنجاب کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More