لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد جاں بحق ، 5 زخمی

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

بیروت۔1جون (اے پی پی):لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے لبنان کے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عین قنا قصبے پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا ایک کارکن جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، جبکہ ایک اور اسرائیلی حملے میں ضلع صیدون کے قصبے عدلون میں ایک خاتون جاں بحق اور چار شہری زخمی ہوگئے۔

عسکری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے سرحدی علاقے کے اندر اور جنوبی لبنان کے سرحد کے اندر دور تک متعدد علاقوں پر 10 حملے کئے ۔ اسرائیلی طیاروں نے صیدون اور اقلیم الطفاح شہروں کے مضافات تک پروازیں کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More