چین کے شہر ناگقو میں5.9 شدت کا زلزلہ

اے پی پی  |  Jun 01, 2024

بیجنگ۔1جون (اے پی پی):چین کے شہر ناگقو میں5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ چین کے شہر ناگقو میں ہفتےکی صبح 8 بجکر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 8 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More