وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ، پیٹرول 15.4 روپے اور ڈیزل 7.9 روپے کمی کرنے کی ہدایت

اے پی پی  |  May 31, 2024

لاہور ۔31مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ، وزارتِ خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کرنے کی ہدایت کردی۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کر دیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More