معاشی استحکام و ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

اے پی پی  |  May 31, 2024

لاہور ۔31مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مئی میں محصولات کے متعین کردہ ہدف سے ذیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کے افسران و اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام و ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایف بی آر نے مئی میں اپنے متعین کردہ 745 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے 760 ارب روپے اکٹھے کئے، جس کیلئے ایف بی آر کی ٹیم داد تحسین کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام و ترقی کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے مئی 2024 تک ٹیکس اکٹھا کرنے کی شرح میں 31 فیصد اور رواں ماہ ڈومیسٹک ٹیکس کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ایف بی آر کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More