وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اے پی پی  |  May 31, 2024

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، ملک میں جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام کو باشعور بنانے میں سی پی این ای نے بطور ادارہ فعال کردار ادا کیا۔

جمعہ کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے صحافت اور آزادی اظہار رائے ضروری آئینی تقاضے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات اور جرائد کے مسائل کے حل کے لئے سی پی این ای سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران صحافت کے شعبے کی بہتری اور میڈیا صنعت کی فلاح و بہبود کے لئے صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سیکرٹری جنرل اعجاز الحق، سینئر نائب صدر انور ساجدی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More