بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی کی علحیدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  May 31, 2024

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کی راہیں جدا کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بالی ووڈ سے متعلق انٹرٹینمٹ سائٹ نے ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان ایک خاص تعلق ہے اورایک دوسرے کے لیے دل میں خاص جگہ ہے جو رہے گی۔

ذرائع کے مطابق ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے اپنا تعلق ختم ہونے کے بارے میں میڈیا یا عوامی طورپر بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ اس سے قبل ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More