یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا برسلز کی پارلیمنٹ کا دورہ

اے پی پی  |  May 31, 2024

برسلز۔31مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے جمعہ کو برسلز کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، پارلیمنٹ آمد پر برسلز پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر کارلا ڈیجونگے ، کوئلبرگ کونسل کی رکن لامیہ خان اور برسلز پارلیمنٹ کی نائب صدر کی کابینہ کے سربراہ مارٹن ریٹس نے پاکستانی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

جمعہ کوسفارتخانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کو پارلیمانی عمارت کا دورہ کرایا گیا اور انہیں تاریخی پس منظر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے عمارت کے اعلیٰ فن تعمیر اور اس کی تاریخی اہمیت کی تعریف کی۔ سفیر آمنہ بلوچ نے ڈپٹی اسپیکر کارلا ڈیجونگے، لامیہ خان اور مارٹن ریٹس کی مہمان نوازی اور قیمتی خیالات کے تبادلے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ سفیرآمنہ بلوچ کے دورے کے موقع پر سفارت خانے کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More