اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں کے پی ٹی کا کردار انتہائی کلیدی ہے۔ گورنرسندھ

اے پی پی  |  May 31, 2024

کراچی۔ 31 مئی (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی)پاکستان کا اہم ترین گیٹ وے ہے، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں کے پی ٹی کا کردار انتہائی کلیدی ہے، کنٹینرائزیشن نے بین الاقوامی تجارت کو تبدیل کر دیا ہے اس ضمن میں بحری جہاز MSC ANNA کی آمد اہم سنگ میل ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کے پی ٹی سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل لمیٹڈ میں بحری جہاز MSC ANNAکی آمد کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ ، وفاقی سیکریٹری ارم انجم خان ، چیئرمین کے پی ٹی سیدین رضا زیدی،ریجنل ہیڈ ہچیسن پورٹس پاکستان اینڈی سوئے اور سی ای او ایس اے پی ٹی ارشد جمیل سید بھی موجودتھے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی ہینڈلنگ پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں کنٹینر جہاز سامان کی نقل وحمل کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحری شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More