انٹربینک میں ڈالر 278روپے33پیسے کا ہوگیا

ہم نیوز  |  May 31, 2024

انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر 17 پیسےسستا ہوا،انٹربینک میں ڈالرکم ہوکر 278روپے33پیسے پربند ہوا۔

سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا، 100انڈیکس 1ہزارپوائنٹس اضافےسےبند ہوا۔

انڈیکس 75ہزار878 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا،انڈیکس میں 1 اعشاریہ 34 فیصدتک اضافہ ہوا۔

دوسری جانب غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی آگئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

آئی پی پی نے(ن ) لیگ سے پنجاب کابینہ میں2وزارتیں مانگ لیں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے  ہیں۔مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کےذخائر 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More