اٹک کے مشہور کالا چٹا پہاڑ پر آگ بھڑک اٹھی، بڑے پیمانے پر آگے پھیل گئی

اے پی پی  |  May 31, 2024

اٹک۔ 31 مئی (اے پی پی):اٹک کے مشہور کالا چٹا پہاڑ پر آگ بھڑک اٹھی۔ تحصیل فتح جنگ کے گاؤں اجوالہ میں کالا چٹا پہاڑ پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس نے تیز ہوا اور گرم موسم کی وجہ سے کافی ایریا اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو 1122 فتح جنگ اور تحصیل اٹک کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور 25 ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیمیوں نے انتھک کوششوں سے کافی ایریا پر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے کہا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے باقی آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More