انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اے پی پی  |  May 31, 2024

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے 46 رکنی طلباوطالبات نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔سابق سینیٹر سیمی ازدی بھی وفد کے ہمراہ موجود تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More