بھارتی ریاستوں بہار اور اوڑیسہ میں شدیدگرمی ، ایک دن میں 15 اموات رپورٹ

اے پی پی  |  May 31, 2024

نئی دہلی۔31مئی (اے پی پی):بھارت کی مشرقی ریاستوں بہار اور اوڑیسہ میں ہیٹ سٹروک سے ایک دن میں کم از کم 15 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور محکمہ موسمیات نے خطے میں ہیٹ ویو مزید دو دن جاری رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاست اوڑیسہ کے علاقے رورکیلا کے سرکاری ہسپتال میں 10 افراد جبکہ بہار کے شہر اورنگ آباد میں پانچ اموات کی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ہفتے کے دوران اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا چکا ہے

جہاں شدید گرمی کے باعث پرندوں اور بندروں کے بے ہوش ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے شمال مغربی اور وسطی حصوں میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ظاہر کی ہے ۔ریاست اڑیسہ کی حکومت نے شدید گرمی کے باعث سرکاری ملازمین کے لئے صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان بیرونی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More