عالمی تجارتی نمائش انٹیکس سری لنکا میں شرکت کے لئے کل تک درخواستیں طلب

اے پی پی  |  May 31, 2024

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے سری لنکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’پندرہویں انٹیکس سری لنکا‘‘ میں شرکت کے لئے (کل) یکم جون تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتیں ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش سری لنکا کے شہرکولمبو میں 7اگست تا 9اگست تک جاری رہے گی

س میں سوتی کپڑا،ڈینم فیبرکس ،ڈائی اور کیمیکل ، ٹیسٹنگ اینڈ سرٹیفی کیشن ،سافٹ وئیر سلوشن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن سٹوڈیو اور اسیسسریز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More