شام کے صدر بشارالاسد کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات

اے پی پی  |  May 31, 2024

تہران۔31مئی (اے پی پی):شام کے صدر بشارالاسد نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ اور شام کی پریذیڈینسی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ شامی صدر بشار الاسد اور ایران کے سپریم لیڈ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More