امریکا، منیاپولس میں فائرنگ سے پولیس افسر اور مشتبہ شخص سمیت3افراد ہلاک، 3 زخمی

اے پی پی  |  May 31, 2024

واشنگٹن۔31مئی (اے پی پی):امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں فائرنگ سے ایک پولیس افسر اور مشتبہ شخص سمیت3افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق منیاپولس کے میئر جیکب فری نے ایک نیوز کانفرنس میں تصدیق کی کہ فائرنگ میں پولیس افسر جمال مچل ہلاک ہو گئے۔

منیاپولس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ چیف کیٹی بلیک ویل نے کہا کہ فائرنگ گزشتہ شام کو اس وقت ہوئی جب پولیس افسران نے بلیسڈیل ایونیو کے 2200 بلاک پر دوہری فائرنگ کی اطلاع پر موقع پر پہنچے اور مشتبہ شخص کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد2 اہلکار زخمی ہو گئے

جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک اہلکار جمال مچل ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ مشتبہ شخص موقع پر ہلاک ہوگیا ،فائرنگ کے دوران ایک شہری ایک ہلاک اور 2 شہری اور فائر فائٹر زخمی ہوا۔ ریاست مینیسوٹا کے گورنر ٹِم والز نے ایکس پر کہا کہ ریاست مینیسوٹا تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More