سورج سے مضبوط شمسی شعلے کا اخراج

ہم نیوز  |  May 31, 2024

لاس اینجلس: ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ سورج سے مضبوط شمسی شعلے کا اخراج ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناسا سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ صبح 10 بجکر 37 منٹ (مشرقی وقت) پر یہ سورج سے مضبوط شمسی شعلے کا اخراج ہوا جو اپنی پوری آب وتاب پر تھا۔

آبزرویٹری نے اس شعلے کی تصویر لی ہے جسے X1.4 کا درجہ دیا گیا ہے۔

ناسا نے کہا کہ یہ شمسی شعلہ اسی علاقے سے نکلا جہاں اس ماہ کے شروع میں بھی ایک شعلہ نکلا تھا۔ یہ خطہ سورج کے دور کے حصے کے گرد گھوما تھا جو اب زمین کے سامنے والے مقام میں واپس آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایم ایم ون ’’پاک سیٹ‘‘ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا

شمسی توانائی کے شعلے تابکاری کے طاقتوراخراج ہیں مگر یہ تابکاری زمین کی فضا سے گزر کر زمین پر موجود انسانوں کو جسمانی طور پر متاثر نہیں کر سکتی۔

ماہرین کے مطابق جب شمسی توانائی کے شعلے شدید ہوتے ہیں تو وہ زمین کی فضا کی اس تہہ کو متاثر کر سکتے ہیں جہاں جی پی ایس اور مواصلاتی سگنل گزرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More