ہر پانچ میں سے ایک فرد جگر کی بیماری میں مبتلا، تحقیق میں انکشاف

ہم نیوز  |  May 31, 2024

ہر پانچ میں سے ایک بالغ فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے جسے فیٹی لیور کہا جاتا ہے۔

جگر کی چربی بنیادی طور پر شراب اور موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ عام طور پر 40 سے 60 کی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے تاہم حال ہی میں 24 سال کے 40 ہزار نوعمر افراد کا مطالعہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ہر پانچ میں سے ایک شخص اس بیماری میں مبتلا ہے۔

برطانوی محققین نے برسٹل میں چلڈرن فرام دی 90s نامی پروجیکٹ کے اعداد و شمار کا استعمال کیا جس میں 1991 سے 1992 کے درمیان پیدا ہونے والے ہزاروں بچوں کا تجزیہ کیا گیا۔

کراچی،لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

نتائج میں بتایا گیا کہ شراب نوشی اور موٹاپا جب ایک ساتھ موجود ہوں تو یہ جگر کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں، یہ جگر سے متعلق اموات میں تیزی سے اضافے کا بھی سبب ہے۔

محققین نے یہ بھی پایا کہ 17 سال کی عمر میں 40 شرکاء میں سے ایک کو فیٹی لیور بیماری تھی جبکہ 24 سال کی عمر تک ہر پانچ میں سے ایک نوجوان اس بیماری میں مبتلا تھا۔

علاوہ ازیں ہر 40 میں سے ایک اس بیماری کی تشویش ناک حالت میں مبتلا تھا، محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ نوجوان لوگوں میں فیٹی لیور کی بیماری سے نمٹنے کے لیے شراب اور موٹاپے سے متعلق نقصانات کو کم کیا جانا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے اہداف مقرر کرکے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More