سعودی عرب نے سولر پینلز کو گھروں کے آگے لگانے پر پابندی عائد کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں شمسی پینلز لگانے سے قبل ان کے لیے مختص کی گئی جگہ کو اہم قرار دیا گیا ہے ۔ سعودی حکام نے شمسی پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی عائد کی جبکہ پینلز کا سائز چھت سے بڑا نہ ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
مقامی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پابندی اس لیے لگائی کہ تیز ہوائوں اور طوفانی بارشوں کے دوران سولر سسٹم کسی گھر پر نہ گر جائے ۔ سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ اگر ایک شمسی پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹ یا اس سے زائد ہے، تو اس صورت میں سعودی الیکٹرک کمپنی سے منظوری لینا لازم ہو گی۔ اگر شمسی پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹس سے کم ہے، تو ایسے میں لائسنس کے اجرا کی ضرورت نہیں ہے۔