سٹریٹ چلڈرن کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے، با صلاحیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پر عزم ہیں،رانا مشہود احمد

اے پی پی  |  May 30, 2024

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمدنے کہا ہےکہ سٹریٹ چلڈرن کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو نفرت کے بجائے محبت اور امن کا درس دینا ہو گا،حکومت با صلاحیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو نیشنل سٹریٹ چلڈرن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانامشہور احمد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ سٹریٹ چلڈرن کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے ۔ نوجوانوں کو گیمز اور دیگر سر گر میوں کیلئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو نفرت کے بجائے محبت اور امن کا درس دینا ہو گا، ہمارے ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت با صلاحیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پر عزم ہے، ہمارے ملک کے جو ان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی مستقبل ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ معاشرے کو سدھارنےکے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان میں ہر شعبے میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔

حکومت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئےہر ممکن سہولیات دےگی۔ مسلم ہینڈز تعلیم ، کھیل سمیت دیگر شعبوں میں مثبت کام کر رہا ہے۔ مہذب معاشرے میں سپورٹس ایک انڈسٹری بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہر باصلاحیت بچے کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ، آج 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا تشویشناک ہے ۔وزیراعظم نے ایجوکیشن ایمرجنسی لگائی ہے،یوتھ کے معاملات وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،سٹریٹ چائلڈ ٹیم کی وزیراعظم نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیم سیاست کا شکار تھی، حکومت نے ہاکی سے سیاست ختم کی،میرٹ پر ٹیم کی سلیکشن کی جس کا نتیجہ اذلان شاہ کپ میں نظر آیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان ایجوکیشن اینڈ سپورٹس اینڈومنٹ فنڈز بنانے جا رہے ہیں ، انشا اللہ جلد پاکستان کی تقدیر بدلے گی،حکومت والینٹئیر کور بھی جلد تشکیل دے گی، سب کو پاکستان کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More