میکسیکو سٹی ، احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکا نے اسرائیلی سفارتخانے کو آگ لگا دی

اے پی پی  |  May 30, 2024

میکسیکو سٹی۔30مئی (اے پی پی):میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں رفح پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکا نےپولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد اسرائیلی سفارتخانے کو آگ لگا دی۔ان پولیس اہلکاروں کو مظاہرین کو سفارت خانے سے دور رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق چہروں پر سکارف پہنے مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے اور سفارتی مشن تک ان کی رسائی کو روکنے کے لیے کھڑی کی گئی رکاوٹ پر دھاوا بول دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کمپاؤنڈ کی جلتی ہوئی دیوار کو بجھانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، مظاہرین سفارت خانے کو آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ میکسیکو نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں جنوبی افریقا کی درخواست جس میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے ، کی حمایت کرنے اور اس مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More