نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات

اے پی پی  |  May 30, 2024

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کے درمیان جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماوں نے تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More