وزیرداخلہ محسن نقوی سے لندن کے مئیر صادق خان کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

اے پی پی  |  May 30, 2024

لندن۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے لندن کے مئیر صادق خان نےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں کرکٹ کے حوالے سے خاص طور پر گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مئیر لندن صادق خان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More