سعودی عرب،آرامکو کے ملازمین میں ملکی خواتین کا تناسب 7.2 فیصد تک پہنچ گیا

اے پی پی  |  May 30, 2024

ریاض۔30مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو کے ملازمین میں سعودی خواتین کا تناسب 7.2 فیصد تک پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق گزشتہ سال کمپنی ملازمین کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی مجموعی تعداد 73 ہزار ہے جن میں خواتین کی تعداد 5 ہزار 294 ہو گئی ہے جن میں اعلی ٰعہدیدار بھی شامل ہیں۔ آرامکو میں اعلیٰ عہدوں پر انتہائی ماہر خواتین کی تعیناتی کےعمل میں گزشتہ سال غیرمعمولی طور پر اضافہ ہوا۔

کمپنی میں اعلیٰ عہدوں پرتعینات خواتین کی تعداد 233 ہے جو اہم عہدوں کے تناسب کا 4.8 فیصد ہے، 2022 میں یہ تعداد 176 تھی جو 3.8 فیصد بنتی ہے۔ ورک زون کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ جن شعبوں میں سعودی خواتین کام کررہی ہیں ان میں فائرسیفٹی، تجارت ، انسپکٹرز اور فلائنگ یونٹ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال فلائنگ یونٹ میں خواتین کا پہلا بیج شامل ہوا تھا جو آرامکو کی تاریخ میں ایک تاریخ ساز واقعہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More