عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ فلسطینی جنگ سے تباہ حال غزہ سے بے گھر نہ ہوں، مصری صدر

اے پی پی  |  May 30, 2024

بیجنگ۔30مئی (اے پی پی):مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ فلسطینی جنگ سے تباہ حال غزہ سے بے گھر نہ ہوں۔

الجزیرہ کے مطابق انہوں نے بیجنگ میں چین عرب تعاون فورم کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں فوری طور پر طویل المدتی بنیاد پر امداد فراہم کرے اوروہاں سے اسرائیلی محاصرہ ختم کرائے اور فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے زبردستی بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More