اسرائیل کی طرف سے رفح راہداری کھولنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ، وزیر صحت فلسطین

اے پی پی  |  May 30, 2024

رام اللہ ۔30مئی (اے پی پی):فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ابھی ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جو رفح راہدارای کو انسانی بنیادوں پر طبی ضروریات کی فراہمی کے لیے یا انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کو غزہ میں منتقل ہونے کی اجازت دینے کو تیار ہے۔

العربیہ کے مطابقوزیر صحت ماجد ابو رمضان نے جنیوا میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘جب سے رفح راہداری بند کی گئی ہے تب سے کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا کہ اسرائیل اسے جلد کھولنے کی طرف مائل ہو۔ وزیر صحت جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں۔ جہاں وہ غزہ جنگ میں زخمیوں و مریضوں کے حوالے سے لوگوں سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ رفح راہدارای غزہ میں انسانی بنیادوں پرسامان کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ لیکن اسے اسرائیلی فوج نے رفح پر حملے کے ساتھ ہی بند کر دیا ہے۔ واضح رہے یہ مصری سرحد سے جڑا ہوا شہر ہے۔ جہاں سے مصر کے راستے امدادی سامان غزہ پہنچایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More