دو ریاستی حل کے بغیر امن کا حصول ناممکن ہے۔ سعودی عرب ، اردن

اے پی پی  |  May 30, 2024

میڈرڈ ۔30مئی (اے پی پی):سعودی عرب اور اردن نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ فوری طور پر بند کرنے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے حصول کی خاطر فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔العربیہ کے مطابق سپین کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے زور دے کر کہا ہے کہ میڈرڈ تاریخ کی درست سمت کھڑا ہے۔

انہوں نے شپین دارالحکومت میڈرڈ میں غزہ پر عرب ۔ اسلامی کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دو ریاستی حل کا وقت آ گیا ہے۔ دو ریاستی حل کے بغیر خطے میں دیر پا امن کا حصول ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی امن کا ضامن ہوسکتا ہے، اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

اس موقعے پر اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے سپین کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو تاریخی اقدام قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی دھمکیوں کے باوجود سپین کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ ضروری ہے اور دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “امن صرف فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی حاصل ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More