سعودی عرب ، حرمین ٹرین میں عازمین حج کے لیے 16 لاکھ سیٹوں کا بندوبست

اے پی پی  |  May 30, 2024

ریاض ۔30مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں ریلوے نے عازمین حج کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے درمیان ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین ریلوے عازمین حج کے لیے امسال 3800 ٹرینیں چلائے گا۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے خصوصی ٹرینیں 19 ذو الحج تک چلیں گی۔

بھیڑ کے ایام میں روزانہ 126 ٹرینیں چلائی جائیں گے جبکہ ٹرینوں کی مجموعی تعداد میں 16 لاکھ عازمین کو سفر کی سہولت فراہم ہوگی۔واضح رہے کہ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ کو جدہ سے ہوتے ہوئے مدینہ منورہ سے جوڑتی ہے۔یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ہے جس کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More