غزہ کی صورت حال انتہائی سنگین اورہمارے کے لیے تکلیف کا باعث ہے، چین

اے پی پی  |  May 30, 2024

بیجنگ ۔30مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے غزہ میں تقریبا آٹھ ماہ سے جاری جنگ کو انتہائی سنگین معاملہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال انتہائی سنگین اور ہمارے کے لیے تکلیف کا باعث ہے۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ میں بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں اور غزہ میں انسانی صورتحال سنگین تر ہے۔ یہ بات چین کے لئے تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے نزدیک اب فوری اور ترجیحی کام غزہ میں جنگ بندی ہے، تاکہ تنازعات کے پھیلاؤ اور علاقائی امن اور استحکام پر اثرات سے بچا جا سکے۔ نیز مزید انسانی بحرانوں کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ چین کے اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن اس نے کئی دہائیوں سے فلسطین کی حمایت کی ہے اور تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لیے مہم چلائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین انسانی بنیادوں پر ریلیف پہنچانے میں مصر کے اہم کردار کی تحسین کرتا ہے۔چینی صدر نے کہا غزہ کے لوگوں کی مدد جاری رکھنے کے لیے مصر کے ساتھ چین مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہےاور مسئلہ فلسطین کے فوری، جامع اور منصفانہ و دیرپا حل کے لیے کوششیں چاہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More