آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اے پی پی  |  May 29, 2024

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان اور مغربی ایشیا) احمد نسیم وڑائچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ جیہون بیراموف وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More