ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی ملاقات

اے پی پی  |  May 29, 2024

کوئٹہ۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی ملاقات۔ ملاقات میں خواتین کے مسائل اور دیگر امور زیر غور رہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ میرا دفتر سب کے لئے کھلا ہے،محترمہ بینظیر بھٹو گو آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کا وژن آج بھی زندہ ہے ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ خواتین اپنے آپ کو منوانے کے لئے دگنا کام کرتی ہیں۔ ان کو اپنے گھروں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔خواتین کی موجودگی ہر محکمہ میں ہونا لازمی ہے ،خواتین اپنی پروفیشنل زندگی میں جذبے اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہماری لیڈر خاتون تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی نسلی و سیاسی اور لسانی اختلاف کے بغیر سب کے لئے برابر کام کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More