وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی کے گیس بل پر عائد جرمانہ ختم کروا دیا گیا

اے پی پی  |  May 29, 2024

کوئٹہ۔ 29 مئی (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار علی شیر نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے گیس بل پرسوئی گیس کمپنی کی جانب سے بلا جواز جرمانہ لگایا گیا ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اس حوالے سے گیس دفتر کے کئی چکر لگائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔

اور گیس دفتر سے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا متعلقہ محکمے کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار علی شیر کے گیس بل پر عائد جرمانے کو ختم کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی گیس بل پر عائد 38382 روپے جرمانے کو ختم کر دیا۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More