وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی شہدا اور دیگر ممالک کے فوجیوں کو خراجِ عقیدت

اے پی پی  |  May 29, 2024

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی امن کے قیام کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی شہدا اور جان سے ہاتھ دھونے والے دیگر ممالک کے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی تنازعات کے نتیجے میں گشیدگی زدہ علاقوں میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے امن کے قیام و تسلسل اور لوگوں کی حفاظت کیلئے انتہائی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن دستوں میں پاکستانیوں کی خدمات کی دنیا بھر میں پذیرائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ 64 برس میں دنیا میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کے 2 لاکھ 30 ہزار جوانوں و افسران بشمول 500 خواتین نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔مجھ سمیت پوری قوم اقوامِ متحدہ کے امن دستوں میں عالمی امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 181 پاکستانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے عالمی امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ اقوامِ متحدہ کے آئندہ نسلوں کیلئے ایک پر امن اور خوشحال دنیا کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے پاکستان ہمیشہ کی طرح سرگرم رہے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More