پشاور ، ناقص صفائی اور خراب پھلوں سے جوس بنانے پر جوس پوائنٹ سیل ، مالک گرفتار

اے پی پی  |  May 29, 2024

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئےناقص صفائی اور خراب پھلوں سے جوس بنانے پر جوس پوائنٹ کو سیل کرکے مالک کو گرفتار کر لیا۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی رنگ روڈ پر زم زم جوس پوائنٹ کے خلاف کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ گراں فروشی اور دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں، شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More