امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون عہدیدار غزہ میں فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی بارے جھوٹی رپورٹ پر احتجاجا ًمستعفی

اے پی پی  |  May 29, 2024

واشنگٹن۔29مئی (اے پی پی):امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون عہدیدارنے غزہ میں فلسطینی باشندوں کو امداد کی فراہمی میں اسرائیل کی طرف سے رکاوٹیں ڈالنے بارے جھوٹی رپورٹ جاری کرنے پر احتجاجا ًاستعفیٰ دے دیا ۔ شنہوا کے مطابق سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف پاپولیشن، ریفیوجیز اینڈ مائیگریشن کی سٹیسی گلبرٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں قرار دیا کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں ڈالی تھی۔سٹیسی گلبرٹ کے مطابق ان کے اندازے کے مطابق یہ رپورٹ جھوٹ پر مبنی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 10 مئی کو جاری کی جانے والی نیشنل سکیورٹی میمورنڈم۔ 20 نامی رپورٹ میں کہا تھا کہ امداد ناکافی ہونے کے باوجود امریکی حکام کے نزدیک فی الحال اسرائیلی حکومت غزہ کے لئےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی گئی امریکی انسانی امداد کی نقل و حمل یا ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ۔رپورٹ میں اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ آیا اسرائیل نے امریکی ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور یہ نتیجہ نکالا کہ اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی منتقلی جائز طور پر جاری رہ سکتی ہے۔

سٹیسی گلبرٹ کے مطابق ان کے خیال میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں امریکی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالی اور اس بات کی تائید امدادی اداروں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی عالمی تنظیموں کی ایک بڑی اکثریت نے کی۔ واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے امریکی پالیسیوں سے اختلاف پر امریکی محکمہ خارجہ کے کئی عہدیدار پہلے بھی مستعفی ہو چکے ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More